اہم خبریں

حکومت تحریری مطالبات صرف پروپیگنڈاکرنے کیلئے مانگ رہی ہے ،شاہد خٹک

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )رہنما پی ٹی آئی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی این آر او کی ضرورت نہیں۔ حکومت تحریری مطالبات صرف پروپیگنڈاکرنے کیلئے مانگ رہی ہے۔
سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام ممکن نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری دنیا کے سامنے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔

رہنما پیپلزپارٹی تیمورتالپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ میرے خیال میں کوئی اور راستہ نہیں۔ ملک دیوالیہ ہونے کیلئے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار پر مبنی سیاست کو مسترد کیا۔ احتجاج میں خیبرپختونخوا کے علاوہ باقی صوبوں سے لوگ نہیں نکلے۔ مذاکرات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں،پی ٹی آئی دور میں ہمیں سی سی آئی سے متعلق ہمیشہ شکایت رہتی تھی۔ معاشی اشاریے ہم مانتے ہیں کہ اس وقت مثبت ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کوامریکا کانام لینے پر شرم کیوں آرہی۔ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے آج منتیں کررہے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی تحریری مطالبات سے کیوں گھبرا رہی ۔ ہم پر کوئی اندرونی اور بیرونی دباؤ نہیں۔ ضرورت کے مطابق پیپلزپارٹی کو ن آن بورڈ لیتے ہیں۔ گورنر پنجاب ہمارے خلاف میڈیا میں بولتا رہتا ہے۔ ہم نے آج تک پیپلزپارٹی پر میڈیا کے سامنے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں :اس وقت کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں ہورہی،پی ٹی آ ئی والے زبانی کلامی بات کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

متعلقہ خبریں