اہم خبریں

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر اجلاس کا اعلامیہ جاری۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد:اجلاس کے آغاز پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شرکا کا خیرمقدم کیا۔
اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر غور اور عدالتی عمل کو ڈیجیٹل بنانے پر زور دیا گیا۔ عوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عدالتی شفافیت اور تیز انصاف اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کیے گئے۔
کیسز کے التواکم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوام سے تجاویز لینے کے لیے آن لائن فیڈبیک فارم کا آغاز کیا گیا۔ عدلیہ کے وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحال کرنے کی کوشش پر زور۔
آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر پیش رفت بارے بتایا۔ اسلام آباد: سپریم کورٹ کا عدالتی عمل کو مزید شفاف بنانے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس میں افسران کی تجاویز اور آرا پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس میں مجھے سزا سُنائیں ساری دنیا کو پتہ چلے یہ کیس کیا ہے، دنیا میں آپ کا مذاق بنے گا، عمران خان

متعلقہ خبریں