اہم خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہونہار سکالر شپ پروگرام100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہونہار سکالر شپ پروگرام100 ارب تک بڑھانے کا اعلان ۔ نوجوانوں کیلئے کاروبارکیلئے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے اور پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا اعلان ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ چین میں کمسن بچوں کو اے آئی سیکھتے دیکھ کرحیرت ہوئی۔ بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے۔
نوجوان ملک کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کریں ۔ نوجوانوں نہ کسی کے بہکاوے میں آئیں نہ کسی کا ایندھن بنیں۔
مزید پڑھیں :تھانہ سیکر ٹریٹ کی حدود ڈپلو میٹک انکلیو کے فلیٹ میں غیر ملکی جرمن سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈرکی موت

متعلقہ خبریں