اہم خبریں

القادر ٹرسٹ کیس میں مجھے سزا سُنائیں ساری دنیا کو پتہ چلے یہ کیس کیا ہے، دنیا میں آپ کا مذاق بنے گا، عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )عمران خان نے کہا جو لاپتہ ہیں اُس پرآواز کیوں نہیں اُٹھا رہے؟ پارٹی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کی تصاویر جاری کریں، لوگوں کو بتائیں، عمران خان نے کہا، 26 نومبر کا حساب دینا ہوگا، یہ نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مزید کہا کہ

آپ کی غلط فہمی ہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکا رہے ہیں، القادر ٹرسٹ کیس میں مجھے سزا سُنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے یہ کیس کیا ہے، دنیا میں آپ کا مذاق بنے گا، عمران خان کو کسی چیز کا ڈر نہیں. ۔
عمران خان نے کہا ورکرز کسی معافی نامے کے تحت باہر نہ ائیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے بے گناہ ثابت ہو کر سرخرو ہو جائیں

علیمہ خان نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ عمران خان کو کہا گیا کہ وہ جودہ حکومت کو چلنے دیں ۔۔ آپ کو اڈیالہ سے بنی گالہ ہاؤس اریسٹ پر ڈال دیں گے۔

عمران خان نے بہت واضح پیغام بھیجا ہے کہ آپ سزا سنائیں القادر ٹرسٹ کیس میں، بلکل ویسے ہی جس طرح آپ نے عدت کیس میں سزا سنائی،جس طرح سائفر کیس میں سنائی۔ میں چاہتا ہُوں ساری دنیا کو پتہ چلے کہ یہ کیا کیس تھا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری،مزید انکوائری کا کیس قرار دیدیا گیا

متعلقہ خبریں