کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لیے اب سردی کا انتظار ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہو سکتا ہے آپ کو خوش کردے۔ملک کے بالائی علاقوں کالام میں منفی 6، اسکردو میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کو لکڑیوں کی قلت کا بھی سامنا ہے۔محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں سمیت گلگت اور کمشیر کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔کراچی کے حوالے سے بھی خوش خبری سامنے آئی ہے، جہاں دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی سردی آ جاتی ہے، وہیں کراچی میں تاحال سردی اُس طرح جلوہ گر نہیں ہو پائی ہے۔تاہم اب سردی نے اپنا زور دکھانا شروع کیا ہے، گزشتہ روز سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، جبکہ صبح کے اوقات میں بھی ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ محسوس ہوا ہے۔