کوئٹہ ( اے بی این نیوز )حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی مددجتک 6883ووٹ لے کرپہلےنمبر پر ۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ 4122ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر۔جے یوآئی کے عثمان پرکانی 3731ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فارم 47جاری۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق پی بی 45 میں فارم 47 کی تیاری میں سابقہ طریقے کار کو اپنایا جا رہا ہے۔ پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آر او آفس میں پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔
الیکشن کمیشن براہ راست مداخلت کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کا کردار ادا کررہا ہے۔ جے یو آئی کارکن تیار رہیں اور صوبائی قیادت کے حکم کا انتظار کریں۔
حالات خراب ہونے کی ذمہ داری انتظامیہ اور الیکشن کمیشن پر ہوگی۔ سینیٹرکامران مرتضیٰ کی قیادت میں پولنگ ایجنٹس آر او آفس کے باہر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں :حکومت اور پیپلز پارٹی میں دوریاں، دراڑیں پڑ گئیں،علیحدگی کی دھمکی دے دی