اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینئر سیاستدان فوادچودھری نے کہا ہے کہ سٹارلنک سے متعلق بات ہورہی ہے۔ ہمارے جیسے ملک کیلئے سٹارلنک مہنگا ہوگا۔ سیٹلائٹ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
عمران خان لڑائی کے موڈ میں نہیں،تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں۔ ملک نارمل ہوگا توفائدہ بانی کو ہے،لوگ ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں ملک نارمل ہوکرالیکشن کی طرف جائے۔
میری بانی پی ٹی آئی سے 3ملاقاتیں ہوئیں۔ نوازشریف بانی سے مولانا اور اچکزئی کے ذریعے بات کریں۔ اگلے الیکشن اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے رائے لی جائے۔ تمام بڑے لیڈران اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں،
20جنوری کے بعد پاکستان پردباؤتوآنا ہے،کئی وجوہات ہیں۔ بیرونی دباؤ کو پاکستان کیلئے برداشت کرنا آسان نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں :حکومت اور پیپلز پارٹی میں دوریاں، دراڑیں پڑ گئیں،علیحدگی کی دھمکی دے دی