اسلام آباد (اے بی این نیوز )صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ القادرٹرسٹ میںعمران خان اور اس کی اہلیہ بینفشری نہیں،عمران خان اور اس کی اہلیہ نے ذاتی طور پر کوئی فائدہ نہیں لیا۔
فیصلے میں تاخیر کی وجہ میری نظر میں لکھنے میں دشواری آرہی ہے۔
فیصلے خلاف آئے گا تو مذاکرات پر اثر ضرور پڑے گا۔ مذاکرات کیلئے ہمارے پاس 31جنوری تک وقت ہے۔ مطالبات نہیں مانے گئے تو آگے پیشرفت ممکن نہیں۔
حکومت سے موجودہ کیسز ختم کرنے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی۔
ہم نے کہا آگے کوئی کیس نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔ کچھ ایف آئی آرز بانی پی ٹی آئی پر جیل میں کاٹی گئیں۔
مزید پڑھیں :مذاکرات کی کامیابی کادارومدارپی ٹی آئی کےمطالبات پرہے،عمران خان اس لیےقیدہیں کہ وہ رسیدیں نہیں دکھاسکے،احسن اقبال