اہم خبریں

مذاکرات کی کامیابی کادارومدارپی ٹی آئی کےمطالبات پرہے،عمران خان اس لیےقیدہیں کہ وہ رسیدیں نہیں دکھاسکے،احسن اقبال

نارووال(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی اورخلوص نیت کےساتھ مذاکرات کررہی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی کادارومدارپی ٹی آئی کےمطالبات پرہے۔
مطالبات پورےکرنےوالے ہوئےتوحکومت ضرور تعاون کرےگی۔ عمران خان کوسیاسی بنیادوں پرقیدنہیں کیاگیا۔ عمران خان اس لیےقیدہیں کہ وہ رسیدیں نہیں دکھاسکے۔
عمران خان دوسروں سےرسیدیں مانگتےتھے،ان کی اپنی بوگھس نکلیں۔
عمران خان کواصلی رسیدیں دکھاکرقانون کومطمئن کرناہوگا۔ بانی نے190ملین پاؤنڈزخزانےکےبجائے دوست کےاکاؤنٹ میں کیوں جمع کرائے؟ عمران خان عدالت کوتسلی بخش جواب دیں گےتورہاہوجائیں گے۔
پاکستان کی حساس تنصیبات پرحملےکیےگئے۔ ایسےجرائم کی معافی امریکایابرطانیہ بھی نہیں دیتے۔ دنیاکی کوئی جمہوریت ملکی تنصیبات پرحملوں کی اجازت نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں :عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا

متعلقہ خبریں