اہم خبریں

کرم، ڈپٹی کمشنرپر25سے30دہشتگرد کی فائرنگ،ڈی سی،کانسٹیبل اورایف سی کے3اہلکارزخمی

پشاور (اے بی این نیوز    )کرم میں ڈپٹی کمشنرپرفائرنگ کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ۔ درج مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرڈرائیوراورمحافظوں کےساتھ صدہ سےبگن جا رہے تھے کہبگن انتظارگاہ سے12کلومیٹرکےفاصلےپرپہنچےتودہشتگردوں نےفائرنگ کی۔
فائرنگ سےڈی سی،کانسٹیبل اورایف سی کے3اہلکارزخمی ہو گئے۔ واقعہ میں قادر،رحمان سمیت دیگر25سے30دہشتگردشامل ہیں۔ ایف آئی آرسرکاری مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آرمیں دہشتگردی اوردیگردفعات شامل۔ فائرنگ سےسرکاری گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

ضلع کرم میں فائرنگ پرطلب کیاگیاکوہاٹ میں اجلاس ختم کر دیا گیا۔ اجلاس4گھنٹےتک جاری رہا،اہم فیصلےکیےگئے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری،آئی جی،عسکری حکام کی شرکت۔ کرم واقعہ میں ملوث ملزمان کونہیں چھوڑاجائےگااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوہاٹ:ملزمان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

کرم کاامن خراب کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائےگا۔ ادھر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کرم میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذکر دی گئی۔ 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگی۔
گاڑیوں سے لاؤڈ سپیکرز پر دفعہ 144 کے نفاذ کے اعلانات کیےجارہے ہیں

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ

متعلقہ خبریں