اسلام آباد (اے بی این نیوز )تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں ’اسٹیک ہولڈرز‘ کو شامل کرے کیونکہ ’جن کے پاس فیصلہ سازی کے حقیقی اختیارات ہیں ان کی سوچ ابھی تک نظر نہیں آئی‘۔اصل میں فیصلے ان لوگوں کو کرنے ہیں جنہوں نے یہ حکومت بنائی ہے۔ پی ٹی آئی نے حکومت کو اس حوالے سے مشاورت کے لیے وقت دیا ہے۔
ادھر وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات چاہتی تھی۔ ہم سے بات نہ کرنے والوں نےخودیوٹرن لے کر کمیٹی بنائی۔ پی ٹی آئی سےمتعلق کوئی بیک ڈوربات چیت نہیں ہورہی۔ بانی پی ٹی آئی کیلئےبنی گالہ نتھیاگلی یاامریکالےجانےوالی کوئی آفر نہیں ۔ پی ٹی آئی نےایبسلوٹلی ناٹ سےبہت امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں۔ بشریٰ بی بی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاآپس میں اختلا ف ہے۔ کرم میں جوہوااس سےمعاہدہ بھی متاثرہوسکتاہے۔
مزید پڑھیں :پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ