اہم خبریں

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

نواب شاہ ( نیوز ڈیسک )اتوار کی صبح نواب شاہ ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر مال ٹرین کا ایک انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد پاکستان ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

اس سے قبل نومبر 2024 میں نوشہرو فیروز کے قریب پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین روہڑی سے کراچی کے لیے روانہ تھی۔

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر نے بتایا کہ مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے ایک ریلیف ٹرین بلاک شدہ ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے یہاں جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں: کیپ ٹائون ٹیسٹ کا تیسرا دن،پاکستان کی بیٹنگ جاری

متعلقہ خبریں