اہم خبریں

شہر اقتدار غیر محفوظ ہو گیا، موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ

اسلام آباد(نامہ نگار   )شہر اقتدار میں موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا،چوری شدہ موبائل فون افغانستان سمگل کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے،اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 103 شہریوں سے 111 موبائل فون چھین لئے گئے۔موبائل فون چھین کر آئی ایم ای نمبر تبدیل کئے جاتے ہیں۔آئی ایم ای تبدیل کرنے کے بعد انہیں افغانستان سمگل کیا جاتا ہے۔
پاک افغان بارڈر پر درجنوں موبائل پکڑے بھی جا چکے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئی ایم ای تبدیل کرنے موبائل مکینک کی تلاش ہے۔اسلام آباد میں روزانہ دس سے 12 افراد سے موبائل فون سنیچگ کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں