اہم خبریں

پی ٹی آئی کےکیسز میں وکلا نے پیسے لیے، شیر افضل مروت نےبڑا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کچھ وکلا نے فیسیں وصول کی ہیں اور ان فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ٹکٹ کی تقسیم سے آگاہ نہیں ہیں، لیکن پنجاب میں ایسی صورتحال سامنے آ سکتی ہے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ تین یا چار وکلا نے فیسیں لی ہیں اور ان وکلا کو زیادہ فیس دی گئی، حالانکہ کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ اتنی بڑی فیسیں دی جاتیں۔ ان کے مطابق کیسز بے بنیاد تھے اور ان میں اتنی صلاحیتوں کی ضرورت نہیں تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں چوٹی کے وکلا کو نہیں لایا گیا تھا، اور نہ ہی منہ مانگی قیمتیں دی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن اس کے باوجود کوئی پیسے نہیں لیے۔

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل کے نا نا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؟؟؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

متعلقہ خبریں