بشریٰ بی بی نے آئی ایل ایف عہدیدار کی برطرفی کالعدم کرنے پر عمران خان سے شکایت لگادی
انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی قیادت نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے فیصلوں میں کردار کو تسلیم کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دیے، کیونکہ علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کے لیے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کی درخواست کی تھی، اور علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، اور بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت عمران خان سے کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، انصاف لائرز فورم کے خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری کو بغیر شوکاز نوٹس یا مشاورت کے ہٹایا گیا، جبکہ انصاف لائرز فورم میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو صرف مرکزی کابینہ ہی ہٹا سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بشریٰ بی بی اور قاضی انور کے بغیر مشاورت کیے جانے والے فیصلوں پر تشویش کا شکار ہے، اور عہدوں میں تبدیلیوں کے حوالے سے مرکزی کابینہ کے بجائے بشریٰ بی بی کے احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے تاریخ مقرر،کونسی ؟ جانیں