اہم خبریں

لوئر کرم میں فائرنگ کا واقعہ ، ڈپٹی کمشنرکی حالت اب کیسی ہے ؟ خبر آ گئی

ضلع کرم: لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آر پی او کوہاٹ نے تصدیق کی کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرکرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ ٹل میں جاوید اللہ محسود کے ساتھ موجود ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، کُرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے کو فی الوقت روک دیا گیا ہے، حالات کنٹرول میں ہیں، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قافلے کو روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں