اہم خبریں

26 نومبر احتجاج کیس ، عدالت نے مزید 40 افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ہر ملزم کے لیے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکے پر ضمانت منظور کی اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ، اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

قبل ازیں، عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

کیا صائم ایوب 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائیں گے؟

متعلقہ خبریں