اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اغواء کاروں نے آئی جی اسلام آباد کی رٹ چیلنج کر دی۔ آئی جی سے ملنے آنے والے تاجر کو واپسی پر آئی جی دفتر سے 4 سو میٹر دوری پر اغواء کر لیا گیا ۔
سبزی منڈی اسلام آباد کے تاجر کو دن دیہاڑے سیف سٹی کے قریب سے اغوا کر لیا گیا ۔ کاشف عباسی کو آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے واپسی پر ۔نیسکام کے قریب اغوا کیا گیا ۔
مغوی کے والد نے آئی جی اسلام آباد اور تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دے دی ۔ اغواء کاروں کی تعداد 4 تھی مسلحہ افراد جو سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔
اغواء کاروں نے کاشف عباسی کو۔اسلحہ کی نوک پر گھسیٹ کر سلور رنگ کی گاڑی میں ڈالا ۔ مغوی کے والد نے بیٹے کی بازیابی کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھیں :جعلی حکومت نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا،عمران خان کےبغیرملک کوچلایانہیں جاسکتا، اظہرصدیق