اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام شرکا کو اجلاس میں خوش آمدید کہتاہوں۔ اتحاد واتفاق سے دہشتگردی کے فتنے کاخاتمہ کریں گے۔ پاکستان نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی ہے۔
سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دو سال کیلئے ہیں۔ سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔ دشمن مذموم مقاصد کیلئے گھات لگائے بیٹھا ہے۔
پاکستان کے اندر دشمنوں کے سہولت کار موجود ہیں۔ سرحد پار سے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیاگیا۔ ہمارا قومی مفاد سپریم ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔ سیکیورٹی فورسزکے جوان ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔ ڈیجیٹل محاز پر پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔ سیکیورٹی فورسزکے جوان ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کاوقت آچکا ہے۔ ہمیں خارجی ہاتھوں کا اچھی طرح علم ہے ۔
ہمیں پتہ ہے کون سے ممالک دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیں جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا۔ سرحد پار سے پاکستان کیخلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔
دشمن کے سہولت کارپاکستان کونقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔
خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کررہے ہیں۔ ملک کے کونے کونے میں امن وامان کی صورت حال کو ہرصورت یقینی بناناہے۔
فتنہ الوارج کامکمل صفایاکرنے کا وقت آچکاہے۔ دہشتگردی کیخلاف صوبے،وفا ق اوراداروں کے ساتھ ملکرمربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔ قومی مفاد کو ذاتی مفادپر مقدم رکھنے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔
ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کیخلاف زہراگلاجارہاہے۔
ملک دشمن ایجنٹس باہربیٹھ کر پاکستان کیخلاف سوشل میڈیاپروپیگنڈا کررہے ہیں۔ سوشل میڈیاپرحقائق کو مسخ کرکے مذموم پروپیگنڈاکیاجارہاہے۔ سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈے کو روکناہے۔
صوبے اور وفاق سوشل میڈیاپرہونے والے پروپیگنڈےکی روک تھام کیلئے اپناکرداراداکریں۔ پاکستان کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والےوطن کے سپوت ہیں۔ پاکستان کیلئے سکیورٹی اداروں کے افسران اورجوان دن رات قربانیاں دےرہے ہیں۔
اتحادواتفاق سے دہشت گردی کے فتنے کاخاتمہ کریں گے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرناہم سب کا فرض ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں ساٹھ ستر سال سے مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے،یہ حکومت سیاسی لاش ہے ،ہمایوں مہمند