اہم خبریں

مذاکرات ،پی ٹی آئی کا9مئی اور26نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کامطالبہ،مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ،مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کا9مئی اور26نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کامطالبہ۔
پی ٹی آئی کمیٹی نےبانی سمیت تمام پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی اگلے اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرےگی۔ پی ٹی آئی ارکان نےاپنے بانی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائیگا۔ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کے بعد آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں :ویلتھ فنڈ قانون میں ترمیم ،حکومت آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے میں ناکام

متعلقہ خبریں