اہم خبریں

پاکستان میں ساٹھ ستر سال سے مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے،یہ حکومت سیاسی لاش ہے ،ہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا ہے “ہم سیاسی استحکام کے لیے مزاکرات کر رہے ہیں پاکستان میں پچھلے ساٹھ ستر سال سے مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے تلخیاں ہیں ورنہ سیاسی پارٹیاں بھارت میں بھی ہیں کرپشن ادھر بھی ہوتی ہے مگر وہاں ہم نے کبھی یہ نہیں سنا کے اُس نے میرا مینڈیٹ چوری کر لیا وہاں سیاسی استحکام ہے اسی لیے وہ ترقی کر رہے ہیں”

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مزاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں (اے بی این نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا “حکومت پانچ سال پورے کرنے کا مطالبہ کرے گی مگر ان کو حکومت میں نہیں ہونا چاہئے تھا اُن کا لیڈر ووٹ کو عزت دو کی بات کرتا تھا مگر انھوں نے ووٹ کو عزت نہیں دی یہ حکومت ایک سیاسی لاش ہے جو چل نہیں رہی اُسے گھسیٹا جارہا ہے اڑان پاکستان میں جو باتیں کی گی سب جھوٹی خبریں ہیں ہم سو کلو میٹر کی رفتار سے کھڈے کی طرف جارہے ہیں۔

جاپان میں “اووووو” والا احتجاج ہوتا ہےکے سوال پرانھوں نے کہا وزیر اعظم جاپان کی مثال دے رہے ہیں وہاں لوگوں کی اخلاقی قدر دیکھیں اگر کسی پر منی لانڈرنگ کا کیس ہو تو وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتا جاپان میں کرپشن پر سوال پوچھنے پر یہ جواب نہیں ملتا کے بچے سے غلطی ہو گی

پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی نو مئی کیسز میں عام معافی پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا نو مئی سب سے بڑا جھوٹ ہے ان ورکرز کو قید میں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا اس لیے معافی کا اعلان سب کے لیے ہونا چاہئے تھا

مزید پڑھیں :26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور

متعلقہ خبریں