اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ویلتھ فنڈ قانون میں ترمیم ، حکومت آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے میں ناکام۔ شرط کے مطابق دسمبر کے آخر تک پاکستان نے ویلتھ فنڈ ایکٹ میں ترمیم کرنی تھی۔
ترمیم کا مقصد شفافیت اور ایس او ایز کی فروخت کیلئے مسابقتی عمل یقینی بنانا تھا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے ڈیڈ لائن تک ایکٹ میں ترمیم نہیں کی جاسکی۔
ویلتھ فنڈ ایکٹ میں ترمیم کے مسودے پر وسیع پیمانے پر کام ہو چکا ہے۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اختلافات کے باعث تاحال ترامیم نہیں ہو سکیں
مزید پڑھیں :26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور