اہم خبریں

26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ۔ انسداددہشتگردی عدالت اسلام آبادکا ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر رہائی کا حکم۔ ۔ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج ۔ تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت منظور۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور۔

ایک ملزم کی درخواست خارج۔ ۔ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور۔ تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور ۔ ایک ملزم کی درخواست خارج۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور۔ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج۔ تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور۔ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور۔

2 کی خارج کر دی گئیں۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج۔ 10 کو ضمانت مل گئی۔ تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور۔ ملزمان کیخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں :غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث انٹرنیشنل این جی اوز ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے خلاف ایکشن،سرگرمیاں روکنے کا حکم

متعلقہ خبریں