اہم خبریں

عمران خان کارکنوں سے پہلے اپنی رہائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (اے بی این نیوز )علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات کا شروع ہونا خوش آئند ہے۔ آج مذاکرات کے دوران حکومتی رویہ مثبت تھا۔ عمران خان سے جب ہماری ملاقات ہوئی تو وہ تنگ جگہ تھی۔
جگہ تنگ ہونیکی وجہ سے بانی پی ٹی آئی سے پوری بات نہ کرسکے۔ ہماری عمران خان سے ملاقات ضروری ہے تاکہ جو قدم اٹھائیں مضبوط ہو۔ عمران خان کارکنوں سے پہلے اپنی رہائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
ہفتے کے روز ہماری ملاقات ہوجائیگی،پھر اگلے ہفتے تیسری نشست ہوگی۔ مذاکرات کو وقت دینا چاہیے ،جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ مذاکرات کو جو اعلامیہ دیا گیا وہ بھی مشترکہ طور پر بنایا گیا۔
پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی پر ظلم اور تشدد کیا گیا،ارکان قید ہیں۔
ہمارے ارکان کی ضمانت میں رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے تو اچھا تاثر جائے گا۔ یاسمین راشد جیسے قیدیوں کی عدالتی عمل سے ضمانتیں ہوسکتی ہیں۔ چیزیں اچھی طرف جائیں تو ڈیڈ لائن ایک ،دو ہفتے آگے بڑھ جانے میں حرج نہیں۔
مزید پڑھیں :اگرحکومت ہمارےمطالبات نہیں مانتی توہم احتجاج کی طرف واپس جائیں گے،صاحبزادہ حامدرضا

متعلقہ خبریں