اسلام آباد (اے بی این نیوز ) صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ حکومت کوہم نےاپنے2مطالبات سےآگاہ کردیاہے،تحریری طورپربانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعدآگاہ کریں گے۔
چاہتےہیں بانی سےتفصیلی ملاقات ہوکچھ معاملات پرمشاورت کرنی ہے۔
زبانی طورپرحکومت کوہم نےآگاہ کردیاحکومت نےتحمل سےہمیں سنا۔ حکومت کی جانب سےہم سےکوئی مطالبہ نہیں کیاگیا۔ 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی اوران کی اہلیہ ملوث نہیں ہیں۔
حقائق کومسخ کرکےکیس کوخراب کرنےکی کوشش کی گئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
190ملین پاؤنڈکیس میں فیصلہ ہمارےخلاف آیاتوتلخی بڑھےگی۔ ہمیں امیدہےعدالتوں سےہم سرخروہوں گے۔ فیصلہ جوبھی آئےمذاکرات پراس کاکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ آج دن تک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کارویہ بہت مثبت رہا۔
بانی تمام کیسزمیں بری ہوچکےہیں جھوٹی ایف آئی آرکاٹ کرریمانڈحاصل کیاگیا۔ سویلیزکےملٹری ٹر ائل کوکسی صورت قبول نہیں کرتے۔ 9مئی واقعات میں ملوث افرادکی رہائی ہونی ہی تھی۔
لوگوں کوغیرقانونی طورپرپابندسلاسل رکھاگیاتھا۔
بانی نےکہامجھےآفر دی گئی تھی کہ آپ کوبنی گالہ منتقل کردیتےہیں۔ ملاقات کےبعدبانی سےپوچھیں گے کہ آپ کوکس نےآفردی۔
ابوذرسلمان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کاموقف واضح ہےملٹری ٹرائل کوکسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ 9مئی کوایک سیاسی جماعت کےلوگ احتجاج کررہےتھے۔ کسی بھی سویلین کاملٹری ٹر ائل نہیں کیاجاسکتا۔ 9مئی کےحوالےسےبنائےگئےکیسزکمزورتھے۔
پی ٹی آئی کاموقف واضح ہےملٹری ٹرائل کوکسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ 9مئی کوایک سیاسی جماعت کےلوگ احتجاج کررہےتھے۔ کسی بھی سویلین کاملٹری ٹر ائل نہیں کیاجاسکتا۔
9مئی کےحوالےسےبنائےگئےکیسزکمزورتھے۔ جن لوگوں کوچھوڑاگیاان کی2،2ماہ کی سزارہ گئی تھی۔ پی ٹی آئی کےلوگوں کوملٹری کورٹس میں ٹرائل کیاجارہاہے۔ بغیرثبوت کےسیاسی کارکنوں کو9مئی کےحوالےسےسزائیں سنائی گئیں۔ سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ نےملٹری کورٹس میں سویلین کےٹرائل سےمتعلق فیصلہ دیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ٹرمپ کیلئے جیل سے پیغام،اٹک جیل میں بڑی پیشکش کا انکشاف،بنی گالہ منتقلی پر مشروط موقف سامنے آگیا