اہم خبریں

زیر سمندر سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی اے کے مطابق قطرکےقریب سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے۔ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ۔ پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصولہو ئی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان نے سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ ،براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7کیبلز میں سے ایک ہے۔
اسلام آباد:متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں :ہم اپنے شہیدوں کا حساب لیں گے ہمارے ساٹھ کے قریب کارکنان ابھی بھی لاپتہ ہیں،ہم یہ ہی سمجھیں گے کہ وہ بھی شہید ہو گئے،عمران خان

متعلقہ خبریں