اسلام آباد (ابرار ولی ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں میری عمران خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کے مزاکرات کی وجہ سے ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا عمران خان نے پیغام دیا ہے ہم اپنے شہیدوں کا حساب لیں گے ہمارے ساٹھ کے قریب کارکنان ابھی بھی لاپتہ ہیں ہم یہ ہی سمجھیں گے کے وہ بھی شہید ہو گئے اُن کو کہاں دفنایا گیا ہے ہم مطالبہ کریں گے تمام حقائق سامنے لائے جائیں چھبیس نومبر اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بیایا جا تاکے سچ عوام کے سامنے ائے۔
اگر حکومت مزاکرات مان لیتی ہے تو مینڈیٹ کی واپسی والے موقف پی ٹی آئی دستبردار ہو جائے گی؟ (اے بی این نیوز) کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم ہر گز مینڈیٹ واپسی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہم تمام چیزوں کو آگے لے کر بڑھیں گے ایک سانحہ ہو چکا اُسے کیسے موڑنا ہے اس کے لیے ہم کوئی طریقہ ڈھونڈے گے،نیز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن کی ملاقات ملاقات مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجہ نے کی، بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں حکومت سے مذاکرات سے قبل ممکنہ حتمی مشاورت کی گئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں،مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں،سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ادھر فیصل چودھری نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں بنی گالا شفٹ کرنے کی آفر ہو ئی تھی۔ توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی ایک نظریہ ہےجس کو طاقت کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔
تحریک انصاف کو کرش کرتے ہوئے جمہوریت اور عدلیہ کا گلہ گھونٹا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں اسیروں کی رہائی پر بات کرینگے۔ مذاکراتی کمیٹی کو مذاکرات کے بعد بانی پی ٹی آئی تک آج ہی رسائی دی جائے۔