سوات (اے بی این نیوز) قدرت کی مہربانی، خشک سالی کے بعد باران رحمت اور برف باری کا آغاز ہو گیا۔ بالائی علاقوں میں برف باری سے وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لیں، سردی کی شدت میں اضافہ
سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ اور گبین جبہ میں برف باری کا سلسلہ جاری۔ سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری کے مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے مزید تسلسل کی پیش گوئی کی۔
سفر کے دوران احتیاط ضروریہے، گرم کپڑوں، ضروری اشیاء اور حفاظتی چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ سرد موسم نے وادی سوات کے حسن کو مزید نکھار دیا۔
مزید پڑھیں :19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں، 67 لوگ تھے 19 کو معافی ملی ، بیرسٹر گوہر