اہم خبریں

اپوزیشن کےدوست عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتےہیں ،سب نےپاکستان کی بہتری کےلیےبات کی،ایازصادق

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آج کے اجلاس میں تمام اراکین تشریف لائے،پہلی میٹنگ اچھے ماحول میں مکمل ہوئی۔ کچھ چیزیں جو پہلی میٹنگ میں طے پائیں ان پر عمل بھی ہوا۔
اگلےہفتےمذاکرات کادوسرادورہوگا۔ اپوزیشن کےدوست چاہتےہیں بانی چیئرمین سےملاقات کرنی ہے۔ علی امین گنڈاپورنےبہت اچھی تجاویزدیں۔ سب نےپاکستان کی بہتری کےلیےبات کی۔ اپوزیشن نےآج اپنی ڈیمانڈکاذکرکیا۔
جبکہ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان مثبت رہی۔ اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے9مئی اور26نومبرکےحوالےسےجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کمیٹی نےکہابانی سےملاقات کےبعداگلاچارٹرآف ڈیمانڈپیش کیاجائےگا۔ چاہتےتھےپی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اپنےمطالبات تحریری طورپرپیش کرے۔

مزید پڑھیں :پاکستان افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کا احترام کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ

متعلقہ خبریں