اہم خبریں

پاکستان افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کا احترام کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) افغانستان میں پاک فوج کے داخلے کی خبریں درست نہیں ۔ پاکستان افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ کی صحافیوں کو بریفنگ۔ کہا ہم افغانستان کی حکومت ۔ عوام اور ان کے کسی ملک کے ساتھ باہمی تعلقات و ترقیاتی کاموں کے حق کا احترام کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گرد گروہوں اور اکائیوں کے خلاف اپنے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کرتی رہتی ہیں۔ پاکستانی عوام اور افواج اپنی قومی سالمیت اور سکیورٹی کو درپیش خطرات کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں