اسلام آباد (اے بی این نیوز)19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں۔ 67 لوگ تھے 19 کو معافی ملی ۔ 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ۔ بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ۔ آج حکومت کو اپنے مطالبات پیش کرینگے۔ قبل ازیں سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران67 مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“میں نظرثانی کیلئے بھیجا۔ 19مجرمان کی پٹیشنز انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور ہوئیں۔ مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔ دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا ۔
دیگرمجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں :بدقسمتی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آرہا،شین واٹسن