لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلی فون کر کے گرفتاری والے بیان پر معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے، فواد چوہدری کی گرفتاری اور جھوٹے پرچہ قابلِ مذمت ہے۔ پرویزالہٰی نے فواد چوہدری اور ان کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔اس موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں۔
