اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کےحوالےسےدباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ کس طرف سےتودباؤڈالاجارہاہے الزام حکومت پرہی آئےگا۔
مطالبہ ہے9مئی واقعات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ 9مئی کواسلام آبادہائیکورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جائے۔ 26ویں ترمیم لانےکامقصدفارم47والوں کوتحفظ فراہم کرناتھا۔
آزادعدلیہ کےبغیرملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئےحکومت کوبھی 2 قدم پیچھےہٹاپڑےگا۔ 26نومبرکوہمارےلوگوں کونشانہ بنایاگیا۔
مطالبہ ہے9مئی اور26نومبرواقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ بانی نےخودکہاجو9مئی واقعات میں ملوث ہےاس کوسزادی جائے۔
مزید پڑھیں :کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگہ ختم، فریقین جنگ بندی پر متفق، معاہدے پر دستخط ہو گئے