اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسی ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے ۔آج مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی،گرین لائن ٹرین موجودہ دور کی تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ اسی ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا،پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ہمیں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، انشااللہ بہت جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے،وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں۔ سابقہ حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بے بنیاد الزام تراشی کی گئی۔ انہوں کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کےلے چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم ایل ون کو گزشتہ چار سالوں میں بلاوجہ التوامیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا چینی حکومت نے ہمیشہ پاکستانی قومی سے محبت کا رشتہ رکھا۔