اسلام آباد (اے بی این نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ ، ادارہ شماریات کی مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران شرح 28.79 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق دسمبر کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ دسمبر کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 4.1 فیصد رہی۔
گزشتہ سال دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 29.7 فیصد تھی۔
شہری آبادی میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 4.4 فیصد پر آ گئی۔ نومبر میں شہری افراط زر 5.2 فیصد ، گزشتہ سال دسمبر میں 30.9 فیصد تھی۔ دسمبر میں دیہی علاقوں میں افراط زر کم ہوکر سالانہ 3.6 فیصد رہ گئی۔
نومبر میں افراط زر 4.3 فیصد، دسمبر 2023 میں 27.9 فیصد تھی۔ دسمبر میں آلو 12.42 فیصد ، تازہ پھل 8.84 فیصد مہنگے ہوئے۔ گھی 5.42 فیصد، کوکنگ آئل 4.39 فیصد، شہد 2.79 فیصد مہنگا ہوا۔
چینی 2 فیصد، فش 1.82 فیصد، انڈے 1.01 فیصد مہنگے ہوئے۔ گوشت 0.81 فیصد، خشک میوہ جات 0.32 فیصد اور گندم 0.27 فیصد مہنگی۔ ایک ماہ کے دوران چکن 13.06 فیصد ، دال چنا 6.94 فیصد سستی ہوئی۔ پیاز 4.91 فیصد، ٹماٹر 3.28 فیصد اور دال ماش 2.59 فیصد سستی ہوئی۔
مزید پڑھیں :چینی کی فی کلو قیمت میں6 روپے کا اضافہ،تھیلے کی قیمت300 تک بڑھ گئی