اہم خبریں

غز ہ میں قیامت ڈھائی گئی،امریکاکوانسانی حقوق کی پامالیاں نظرنہیں آتیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مولانافضل الرحمان سےایرانی سفیررضاامیری مقدم کی ملاقات۔ ایرانی سفیرنےفضل الرحمان کی صحت،تندرستی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا
ملاقات میں پاک ایران تعلقات،علاقائی صورتحال،غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرگفتگو کی گئی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت،غزہ یکجہتی مظاہروں پرجےیوآئی کوسلام پیش کرتےہیں۔ سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آوازبلندکرے۔
پاکستان،ایران،ترکیہ،سعودی عرب اورملائیشیادفاع غزہ کیلئےٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ امریکاکبھی امت مسلمہ کاخیرخواہ نہیں رہا،اس کواپنےمفادات عزیزہیں۔
امریکامسلسل اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کررہاہے۔ غز ہ میں قیامت ڈھائی گئی،امریکاکوانسانی حقوق کی پامالیاں نظرنہیں آتیں۔

مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کے سابق ترجمان الطاف احمد انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں