اہم خبریں

پی آئی اے کی گوادر کی پرواز میں فنی خرابی،طیار ے کی واپس کراچی لینڈنگ

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پی آئی اے کی گوادر کی پروازمیں فنی خرابی، طیارے کی واپس کراچی لینڈنگ ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک طیارے نے بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جب طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کراچی ایئرپورٹ سے گوادر کے لیے اڑان بھری لیکن پرواز میں صرف پانچ منٹ گزرے جب کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔طیارے کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہیں کئی جھٹکے لگے۔طیارے میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے اور کپتان طیارے کو بحفاظت واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

متعلقہ خبریں