مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

کراچی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے اےک ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن حکام اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینا بھی غلط تھا۔فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا،عمران خان نے بغیر کسی الزام کے ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھ کر غلط کیا کیونکہ ہم نے ان کی مخالفت کی تھی۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel