اہم خبریں

عادل بازئی کی رکنیت بحال، (ن) لیگ کے رکن کے بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائےگا ،الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عادل بازئی کو اب آزاد امیدوار تصور کیا جائے گا، نہ کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن کے طور پر۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی اور سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد، الیکشن کمیشن نے این اے 262 میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا۔

یاد رہے کہ عادل بازئی کے خلاف بجٹ اور 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف کا الزام تھا۔ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو نااہل قرار دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو این اے 262 کوئٹہ کی نشست پر بحال کر دیا۔

متعلقہ خبریں