اہم خبریں

وزارت مذہبی امور نے حج کے لیے کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لیں

2025لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، حج پالیسی 2025 کے تحت لیبر کوٹہ کے لیے 300 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے سکیل 1 سے 9 کے ملازمین، مزدور، صنعتی کارکن اور کان کن لیبر کوٹہ کے لیے اہل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت لیبر کوٹہ کے حج اخراجات متعلقہ ادارہ برداشت کرے گا، اور کارپوریٹ اداروں کا ای او بی آئی (ایمپلوئیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن) اور ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ خواہشمند ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو 15 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزارتوں سے منسلک اداروں کی نامزدگیاں متعلقہ وزارت کے ذریعے 15 جنوری تک وزارت مذہبی امور کو بھیجی جائیں۔ اگر درخواستیں زیادہ موصول ہوتی ہیں تو 300 نشستوں کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں