راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے،ثبوت ہیں آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے، آرمی چیف سے گزارش ہے وہ کسی افسر کو بھیجیں اسے تفصیلات بتاؤں گا، عمران خان کو گرفتار کر کے یہ لوگ اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔ لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں، لال حویلی کا کیس عدالت میں ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان، رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے، ہر روز اس حکومت کو کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے، عمران خان سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔















