اہم خبریں

نئے سال کی آمد،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پراقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا،پولیس کی عوام کو وارننگ

کراچی(نیوزڈیسک) پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ لوگوں کی آگہی کےلیے شہر کی مختلف مساجد سے اعلانات کیے جارہے ہیں جس میں لوگوں کو سال نو پر فائرنگ کرنے کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر گشت، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، دوسری جانب سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔کراچی میں سال نو کےلیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری ٹریفک پلان کے تحت اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سے سی ویو کا روڈ بند ہوگا، دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار اور مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند ہوگی۔ ٹریفک پلان کے مطابق سی ویو یا اطراف جانے والے 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے جاسکیں گے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
دھمکیاں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی

متعلقہ خبریں