چنیوٹ(نیوزڈیسک)پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج ، نالے میں مسافر کار گرنے سے 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ۔کار میں خواتین سمیت 5 افراد اور ایک سالہ بچی سوار تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے رات گئے آپریشن کے دوران ایک سالہ حربین کی لاش نکال لی۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچ جانے والوں کی تلاش شروع کی اور متاثرہ افراد کی مدد کی۔ متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران احتیاط برتیں۔واضح رہے کہ گھوٹکی میں اوباڑو کموں شہید قومی شاہراہ کے مقام پر دھند کی وجہ سے ایک مسافر بس الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ڈیڈ باڈی اور ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کردی،جبکہ دو معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔۔۔لا پتہ بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری۔۔۔-طعیبہ دختر محمد اسلم 22 سال سکنہ محلہ حسین آباد (جاں بحق)خدیجہ دختر محمد اسلم 25 سال سکنہ محلہ حسین آباد (جاں بحق)کلثوم بی بی زوجہ محمد خان 40 سال سکنہ محلہ حسین آباد (زخمی)محمد احمد ولد محمد اسلم 21 سال سکنہ محلہ حسین آباد (زخمی)محمد اسلم ولد اللہ دتہ 21 سال سکنہ محلہ حسین آباد (زخمی)حرین فاطمہ دختر محمد احمد 1 سال سکنہ محلہ حسین آباد.
امریکی سفیر ڈونلڈبلوم پھجے پائے کھانے فوڈ سٹریٹ لاہور پہنچ گئے