اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت کا مستحق لڑکیوں کی شادی کیلئے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئرکا اجلاس منعقد ہوا جس میں زکوٰۃ اور جہیز فنڈز کے علاوہ دیگر فلاحی اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر شادی کی اجتماعی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں  جہیز فنڈز کے ذریعے 4 ہزار سے زائد مستحق لڑکیوں کی رخصتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،

شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، شادی کرنے والی مستحق لڑکیوں کو 2، 2 لاکھ روپے نقد بھی دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جہیز فنڈز کے تحت بچیوں کی رخصتی کیلئے اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائےکہ حق صرف حقدار کو ملے، صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معذور طلبہ کو وہیل چئیر دی جائیں گی۔ اجلاس میں سینئر سٹیزنز کے لیے اولڈ ایج ہوم قائم کرنےکا فیصلہ بھی ہوا۔ اولڈ ایج ہوم میں بزرگ شہریوں کے لیے رہائش کے علاوہ تفریح کا بھی انتظام کیا جائےگا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یتیم بچوں کے لیے یتیم کارڈ کا اجراء کیا جائےگا، یتیم کارڈ کے ذریعے اسکول کی سطح پربچوں کو 5 ہزار روپے ماہانہ دینےکی تجویز دی گئی۔اجلاس میں عمر رسیدہ بیواؤں کے لیے راشن کارڈ کے اجراء کی تجویزپر بھی اتفاق ہوا۔ راشن کارڈ کے تحت عمر رسیدہ بیواؤں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینےکی تجویز دی گئی۔
خیبرپختونخوا کے سکولوں میں‌مزید چھٹیوں کا اعلان، 6 جنوری تک توسیع کردی

متعلقہ خبریں