اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ماضی تویہی بتاتا ہے کہ 6جنوری کو عمران خان کو سزا دی جائے گی۔ نوازشریف کو وہ رول نہیں دیا گیا جس کی اس کو توقع تھی۔
ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
القادرٹرسٹ کیس میں حکومتی وکلا نے تسلیم کیا کہ سرکار کو ایک پیسے کا نقصان نہیں ہوا۔ حکومتی وکلا نے تسلیم کیا کہ بانی اور اس کی اہلیہ کو ایک پیسے کا فائدہ نہیں ہوا۔ ہمارامطالبہ ہے کہ 9مئی کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجزدکھائیں۔
بانی پی ٹی آئی سزاؤں کے ذریعے دباؤ میں آنے والے نہیں۔ بانی نے کہا کوئی ایسی ڈیل نہیں کروں کاجس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ بانی پی ٹی آئی تاریخ ساز جنگ لڑ رہے ہیں،ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں جبر،جھوٹ اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ ہم نے بات چیت کیلئے دروازہ کھولا ،مذاکراتی کمیٹی بنائی۔
حکومتی ارکان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :این پی ایف اسلام آباد کا میگا کرپشن اسکینڈل، نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف