پشاور ( اے بی این نیوز )کرم کے فریقین جب تک اسلحہ جمع نہیں کراتے۔ سڑکیں نہیں کھولیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کہتے ہیں جرگہ فریقین سے مکمل رابطے میں ہوں۔ کرم کا مسئلہ نیا نہیں۔ 130 سالہ پرانا ہے۔
دونوں فریقین راضی ہوگئے ۔ ایک فریق نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ دوسرے فریق نے 2 دن کا وقت مانگا ہے۔ پاراچنار پر کئی معاہدے ہوئے اور ٹوٹے ہیں ۔ مشیر صحت پختونخوا احتشام علی نے کہا ۔ کرم کے مسئلے پر بات چیت میں کافی پیشرفت ہوئی ۔
کوشش ہے مذاکرات جلد مکمل ہو ں ۔ صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی ہے ۔ ادویات اور ضروری اشیاء فراہم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پارا چنار کی صورتحال پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، 12مقامات پر دھرنے