اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مذاکرات کی ڈیڈ لائن مقرر کرنا دانشمند ی نہیں، مسا ئل کا حل تلا ش کر نے میں وقت لگتا ہے،بڑی پیچیدگیاں اور گرہ بندی ہے ، ان کو کھولنے میں وقت لگے گا، وزیر دفا ع خواجہ آصف کی اے بی این نیو ز سے گفتگو، کہا میں مذاکرات میں شامل ہوں نہ اس کو مانیٹر کر رہا ہوں
دعا ہے جو ہو ملک کیلئے اچھا ہو، جو ایبسلوٹلی ناٹ کہتے تھے، اب ایبسلوٹلی یس نہیں بلکہ لیٹ ہی گئے ہیں،نہ ہم ایبسلوٹلی ناٹ کے وقت مرعوب ہوئے تھے نہ اب امپریس ہوئے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے،عدالت میں بے گناہی کا ثبوت دیں عدالت مان جائے توہمیں کیا اعتراض ہے؟کون سا مسئلہ ہے جو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت حل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی کا ٹیسٹ پلیئر آف ایئر 2024 کےلئے چار ناموں کا اعلان