راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے کہا کہ لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا، پولیس کے ہمراہ کارروائی کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی آصف خان نے کہا کہ وقف املاک کے عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی جائے گی ، لال حویلی واگزار کرانے کے دوران مزاحمت کی تو مقدمات درج کریں گے،انکوائری کر رہے ہیں، شیخ رشید اور شیخ صدیق کی فراہم کردہ دستاویزات مکمل نہیں ۔















