اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت نے گندم اور صحت کارڈ کیلئے ریکارڈ پیسے دیئے،مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ کہتے تھے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں۔ 9مہینے میں پنجاب سے خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے گندم اور صحت کارڈ کیلئے ریکارڈ پیسے دیئے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ رواں سال ہماراریلیف پیکیج 100ارب تک پہنچ چکا ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے تھے ،انہوں نے کہا کہ
وفاقی حکومت ترقیاتی اخراجات کو جاری نہیں کررہی ۔ ترقیاتی اخراجات کیلئے ہمارے پاس ایڈوانس پیسے پڑے ہیں ۔ پورے پاکستان میں اس سال 25فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔
ضم اضلاع کیلئے ہمارا شیئر 300ارب بنتا ہے۔
این ایف سی کے تحت وفاقی حکومت ضم اضلاع کیلئے بجٹ جاری نہیں کررہی۔ خیبرپختونخوا پن بجلی بنانے والا واحد صوبہ ہے۔ خیبرپختونخوا 25فیصد گیس دینے والا صوبہ ہے۔

مزید پڑھیں :نئے سال کے پہلے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہو نے جا رہی ہیں،جانئے

متعلقہ خبریں