اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، پنجا ب کےمیدانی علاقوں میں دھند کا راج ، بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ، سردی کی شدت میں اضافہ، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں، وادی نیلم، جہلم ویلی کے زیریں علاقوں میں ہلکی بارش، برفباری، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سکردو کے نشیبی علاقوں میں 6 انچ، بالائی علاقوں میں ایک فٹ برف پڑ چکی۔
سرگودھا میں جہلم ہیڈ برج پر شدید دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے باعث 8 افراد زخمی ۔ 4 کی حالت تشویشناک۔ ڈی آئی خان میں بھی بھکر روڈ پر دھند کے باعث مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 32 افراد زخمی ۔ 2کی حالت تشویش ناک ہے
مزید پڑھیں :مذاکرات کی کامیابی کا انحصار مطالبات اور فریقین کی سنجیدگی پر ہے، وفاقی وزیر امیر مقام